قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ پہلا میچ کھیلنے کے لیے پرتھ سے برسبین روانہ ہو چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبین میں منعقد ہوگا۔ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں، جن میں عثمان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، عباس آفریدی، اور جہانداد خان شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ کے چھ کھلاڑی آج رات پرتھ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، جن میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، عامرجمال، فیصل اکرم، اور محمد حسنین شامل ہیں۔😊🇵🇰🔥
عامر جمال گو کہ سکواڈ کا حصہ رہے مگر تین میچوں میں ایک بار بھی اسے کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔
0 Comments