!!!......تقریب تکمیل حفظ القرآن 


اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ سکول برنس کے چھٹی کلاس کے طالب علم قاضی محمد حسنیں معاویہ بن قاضی معراج اللہ خان نے قرآن مجید فرقان حمید جیسی بابرکت ، عظیم کتاب کو اپنے  سینے حفظ کر کے محفوظ کرلیا..

طالب علم قاض






ی  محمد حسنیں معاویہ کے آعزاز میں بتاریح ،9 نومبر اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ سکول برنس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حضرت مولانا پروفیسر نقیب اللہ رازی صاحب تھے جب کہ صدر محفل سابق ممبر صوبائی اسمبلی و آمیر جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال مولانا عبدالرحمان صاحب تھے۔

اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں حضرت مولانا سلیم صاحب ، حضرت مولانا مفتی ضمیر صاحب چئیرمن یوسی ون چترال  اور چئیرمن وی سی برنس جناب ایڈوکیٹ اسد الرحمان صاحب تشریف فرما تھے۔ پروگرام کا اعاز تلاوت کلام پاک سے ہوا  اس کے بعد  مہمان علماء کرام کی طرف سے حافظ محمد حسنیں معاویہ کو سند بھی دیا گیا . بعد ازاں اس پروگرام کے مہمان علماء کرام قرآن وحدیث ، مدآرس اور دین علوم  کے موضوع پر تفصیل سے بیان فرمائیں۔ 

اس پر رونق تقریب کا اختیتام مہمان خصوصی حضرت مولانا پروفیسر نقیب اللہ رازی صاحب کی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوئی..

برنس اپڈیٹس انتظامیہ کی طرف سے حوش قسمت طالب علم قاضی حسنیں معاویہ کو اور انکے پوری فیملی کو مبارکباد، اللہ پاک استقامت عطافرمائیں ۔۔۔