تورکہو روڈ کا منصوبہ علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا پراجیکٹ ہے، لیکن بدقسمتی سے اس پر ہونے والی بدانتظامی نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔ ایکسین کی جانب سے ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ دینا نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ٹھیکیدار نے ایڈوانس رقم وصول کرنے کے باوجود مقررہ کام مکمل نہ کرنا ظلم عظیم ہے۔ جتنا کام رہتا ہے ٹھیکیدار اس کو جلدی مکمل کرے۔ ہم بھی روٹی کھاتے ہیں اور عقل رکھتے ہیں۔ اس طرح ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔
یہ عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے، اور ان کے مسائل پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کریں۔ لیکن اگر اس احتجاج کے دوران پولیس عوام کے ساتھ بدتمیزی کرے یا ان کے حق کو دبانے کی کوشش کرے، تو یہ ناقابلِ قبول ہے اور میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
شھزادہ سکندرالملک
صدر پی ٹی آئی اپر چترال


0 Comments