وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال ۔
جماعت اسلامی چترال کے ارکان کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے برادرم وجیہ الدین کو جماعت اسلامی لوئیر چترال کے لیے امیر مقرر کیا گیا ہے۔ نو منتخب امیر چترال لوئیر کے لوگوں کے لیے بالکل بھی انجان نہیں وہ کئی سالوں سے مقامی سیاست میں ایک متحرک رول ادا کرتے آرہے ہیں۔ وجیہ الدین کا تعلق چترال کے ایک علمی اور سیاسی گھرانے سے ہے۔ وجیہ الدین نے 1986 میں موڑدہ چترال میں معروف علمی شخصیت پرنسپل اشرف الدین کے ہاں آنکھ کھولی۔ ابتدائی تعلیم چترال سے ہی حاصل کی 2003 میں میٹرک اور 2005 میں ڈگری کالج چترال سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ پھر 2010 میں پشاور یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریش میں ماسٹر کیا۔ اس کے بعد ایجوکیشن میں بیچلر بھی کیا اور تدریس کے شعبے سے منسلک ہوکے اپنے والد صاحب کے معروف درسگاہ چترال پبلک سکول کے منتظم (پرنسپل )کی حیثیت سے زمہ داری انجام دینے لگے۔ 2013 میں چترال کے مختلف پرائیویٹ سکولوں کی ایک تنظیم تشکیل دی گئی اور وجیہ الدین صاحب کو اس تنظیم کے بانی صدر ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران بھی چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ 2015 میں جے آئی یوتھ چترال کے صدر منتخب ہوئے، اور چار سال تک بطور صدر خدمات انجام دیتے رہے۔ گزشتہ چار سالوں سے قیم جماعت اسلامی چترال کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ابھی اراکین جماعت نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے اسے امیر جماعت منتخب کیا ہے۔ وجیہ الدین ایک متحرک نوجوان اور مخلص آدمی ہیں۔ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحصیل میئر کا الیکشن لڑا تھا۔ اگر الیکشن شہزادہ امان صاحب جیت گیے تھے مگر وجیہ صاحب پہلی مرتبہ انتخابی سیاست میں قدم رکھتے ہی دس ہزار سے زاید ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ وجیہ الدین بھائی ایک باصلاحیت نوجوان ہیں ہم اس کے لیے استقامت کی دعاء کے ساتھ یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرینگے ۔۔

0 Comments