الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں بی بی نور اسکالر شپ پروگرام سیشن دو ہزار تٸیس چوبیس کی سالانہ کنووکیشن کی خوبصورت تقریب
اسکالر شپ پروگرام کے تحت کیمپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عشاء علی کو ایک لاکھ پچاس ہزار، آیانہ خان کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پہ ایک لاکھ، جویریہ احمد کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پہ پچھتر ہزار اور عاٸشہ ثناء کو بی این ایس پی اسیپشل حاصل کرنے پہ پچاس ہزار روپے کے چیکس اور اعزازی شیلڈز دٸیے گٸے۔
بواٸز سیکشن میں بی بی نور ٹیچر آف دی اٸیر کا اعزاز حاصل کرنے پہ سر فضل الہی اور گرلز سیکشن کی میم صاٸمہ بی بی کو پنتیس پینتیس ہزار کے چیکس اور شیلڈز دٸے گٸے۔ بی بی نور اسٹوڈنٹ آف دی اٸیر کا اعزاز حاصل کرنے والے فرید اللہ اور بیہا عرش برین کو بیس بیس ہزار کے چیکس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
سیکریٹری جنرل Alkhidmat Foundation Pakistan الخدمت فاٶنڈیشن پاکستان محترم سید وقاص انجم جعفری صاحب بطور خاص مہمان کنوکیشن میں شریک رہے۔ نیشنل ڈاٸریکٹر فار ایجوکیشن الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ صاحب، واٸس چانسلر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر ثناء اللہ صاحب، صدر الخدمت فاٶنڈیشن خیر پختونخواہ محترم خالد وقاص صاحب، ڈپٹی کمشنر چترال لوٸیر محترم محسن اقبال صاحب، خطیب شاہی مسجد چترال محترم خلیق الزمان کاکا خیل صاحب، سنٸیر مینیجر الخدمت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم وحید اللہ صاحب،امیر جماعت اسلامی چترال لوٸیر محترم وجیہ الدین صاحب، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میڈم مسرت صاحبہ، ڈی ایس پی سجاد احمد صاحب، صدر پریس کلب چترال محترم ظہیرالدین صاحب ،پرنسپل آغا خان ہاٸیر سکینڈری اسکول سین لشٹ محترم طفیل نواز صاحب، مینجر کلینکل ہیلتھ آغا خان ہیلتھ سروسز محترم قادر نساء صاحبہ، پروفیسرز، لیکچرز، بنک مینجرز، ٹیچرز ، صحافی برادری، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
1 Comments
Good
ReplyDelete