پاکستان مسلم۔لیگ نون اپر چترال کا پارٹی اجلاس۔
اج مورخہ 12 نومبر 2024 کو پاکستان مسلم لیگ ن اپر
چترال یوتھ ونگ اور ڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ میٹنگ اجلاس ظفر اللہ پرواز ہاوس بونی میں یوتھ کوآرڈینیٹر نوید انجم کی زیر صدارت منعقد ہوا خواتین ونگ کے حصول بیگم اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے
طور پر شرکت کی ۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کی سعادت سے ہوا اجلاس کی نظامت کے فرائض اعجاز حسین نے انجام دی میٹنگ کا واحد ایجنڈا ،صوبائی سطح پر فوکل پرسن منتخب کرنا اور جناب اختیار ولی خان پر اعتماد کا اظہار کرنا تھا میٹنگ میں تمام شرکا محفل خواتین و حضرات نے کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کیا خواتین کی جانب سے اوی سے تعلق محترمہ نسیمہ بی بی صاحبہ اور لاسپور سے تعلق محترمہ گل سیمہ بی بی نے پارٹی کو منظم بنانے اور پارٹی میں خواتین نمائندگی کی حوصلہ افزائی یقینی بنانے کے حوالوں سے speech دی انھوں نے خواتین ونگ کو۔مزید فروع دینے کے حوالے مختلف قسم کے مثبت تجاویز پیش کئے جسے حاضرین محفل کی جانب سے سراہا گیا سابق لیڈی کونسلر محترمہ حصول بیگم صاحبہ نے پارٹی کو از سر نو تشکیل دینے کے حوالے سے تجویز دی انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ خواتین ونگ کی ایک وفد کو مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جائے تاکہ اس علاقہ میں خواتین کے لئے درپیش مسائل کے حوالے سے مریم نواز کو آگاہ جاسکین بعض مقررین نے وزیر اعظم لوں سکیم سے پارٹی کارکنان کو مستفید کرنے کے حوالوں سے تجویز دی مقررین میں جناب پرنس سلطان الملک صاحب جناب پرویز لال سلامت خان افسر عالیم احمد اللہ کاشف علی دیگر مختلف علاقوں سے تعلق نمائیندہ گاں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لئے اپنے اپنے تجاویز پیش کئے آخر میں مہمان خصوصی اور یوتھ کوار دینٹر کے پی کے جناب نعیم انجم نے صدارتی خطبے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مختلف قسم کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے تدارک کے لئے تفصیلی تجاویز پیش کئے انھوں نے ان تمام تر مسائل کو مرکزی قیادت کے سامنے پیش کر کے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تمام مقررین اور شرکاء محفل کی جانب سے جناب اختیار ولی پر مکمل اعتماد کیا گیا آخر میں یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کابینہ اور تحصیل کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جسکی مرکزی قیادت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر کے اس علاقہ میں مختلف پروجیکٹس اور اداروں کی باضابطہ نگرانی کے حوالوں سے ٹاسک دیا جائے گا اسطرح یہ پرونق شایان نشان تقریب اپنے اختتام کو پہنچی
0 Comments