تحصیل چیٸرمین موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خیبرپختونخوا کے سربراہ فرید احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کیں۔ اس موقع پر تحصیل چیٸرمین کے ہمراہ سابق ناظم ویلج کونسل ریچ تورکہو نادر خان بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں تحصیل موڑکہو/تورکہو اور خصوصاً اپر چترال میں یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوٸی۔ سیل ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے اپر چترال میں متعدد یوٹیلٹی سٹورز بند ہو رہے تھے۔ تحصیل چیٸرمین میر جمشید الدین کی درخواست پر یوٹیلٹی سٹورز کے پی کے سربراہ نے کہا کہ جن یوٹیلٹی سٹورز کی سیل انتہاٸی کم ہے انہیں بند کیا جاٸے گا کیونکہ ہم بھی مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ تشریف لاٸے ہیں آپ کی بات سنی جاٸے گی۔ انہوں نے موقع پر سوات زون اور چترال میں یوٹیلٹی سٹورز سے متعلقہ ذمہ داراں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حکم دیا کہ چترال کی طرف خصوصی توجہ دی جاٸے کیونکہ چترال ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے۔
اپر چترال میں بہت کم سیل کی وجہ سے کھوت ، ریچ ، کوشٹ اور موڑکہو کے یوٹیلٹی سٹورز بند ہو رہے تھے جنہیں تحصیل چیٸرمین کی درخواست پر بحال کیا گیا۔
میں فرید احمد صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر فوری عمل کرتے ہوٸے مذکورہ یوٹیلٹی اسٹورز بحال کیے۔

0 Comments