یوتھ کونسلر کی ٹیکسلا جیل سے رہائی
پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر سے یوتھ کونسلر قادر نواز ٹیکسلا جیل سے رہائی پانے کے بعد چترال پہنچ گئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف
چترال اپر سے یوتھ کونسلر قادر نواز ٹیکسلا جیل سے رہائی پانے کے بعد چترال پہنچ گئے۔
جنھیں 17 ستمبر 2024 کو اسلام آباد دھرنے کے دوران ٹیکسلا کے مقام پر گرفتار کرکے ٹیکسلا جیل میں قید کر دیئے گئے تھے ۔ ان کی رہائی پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر کے سینئر رہنما گل فراز لال کی انتھک کوششوں کیوجہ سے ممکن ہوا۔
جیل سے رہائی پا کر پشاور پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی ، پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر صدر شہزادہ اسکندر الملک نے ان کا استقبال کیا۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرائی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری کال پر اپنے قائد کی رہائی کے لئے چترال جیسے دور افتادہ علاقوں سے نہ صرف ہمارے کارکنان نکلے بلکہ ریاستی خبر کا بہادری سے بھی مقابلہ کیا۔
وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کٹھ پُتلی حکومت کتنوں کو قید کریں گے عمران خان کی کال پر ہر گھر سے قادر نوار جیسے بہادر نوجوان نکلیں گے ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قادر نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قادر نواز اور انکے ساتھی جیسے بہادر لوگوں کی ضرورت ہے اور آپ حقیقی معنوں میں نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔
0 Comments