دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف اوپنرز نے چھٹے اوور میں ہی پورا کرلیا۔ 


بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔


زمبابوے نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 4 اوورز میں 37 رنز تو بنالیے لیکن اسکے بعد پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 20 رنز میں زمبابوے کی پوری ٹیم کو آل آؤٹ کردیا۔ 


اسپنر سفیان مقیم نے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔



انکے علاوہ عباس آفریدی نے دو جبکہ حارث رؤف، سلمان علی آغا اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


زمبابوے کے اوپنرز برائن بینیٹ نے 21 اور ٹادیوناشے مرومانی نے 16 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا اور تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔


پاکستانی اوپننگ بلے باوزوں نے 58 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے چھٹے اوور میں ہی پورا کرلیا



 سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ 


سفیان نے بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جس کے باعث ہوم ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 


یہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ فیگر ہے، جس کے ساتھ ہی سیفان نے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔



عمر گل بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 5 وکٹیں لینے والے بولرز ہیں، جبکہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ انجام دیا۔ 


گل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوول کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2013 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں اپنے ریکارڈ کو ری پلے کردیا۔ 


تاہم رنز کے اعتبار سے سفیان مقیم عمر گل پر بازی لے گئے اور 5 وکٹیں صرف 3 رنز دے کر حاصل کر بیٹھے۔ یوں وہ ریکارڈ بک میں سرفہرست آگئے