اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد اللہ
قرآن مجید کے شہید نسخے اور دوسرے مقدس اوراق کے تحفظ کے سلسلے میں یہ عظیم مشن آپ حضرات کے تعاون سے جاری ہے
الحمداللہ چترال کے دوردراز علاقوں میں غیر محفوظ سینکڑوں غاروں سے اور دریاء چترال کے کناروں اور دوسرے غیر محفوظ مقامات کےساتھ ساتھ مساجد ومدارس سے لاکھوں کے تعداد میں قرآن مجید کے شھید نسخوں اور دوسرے مقدس اوراق کو جمع کرکےمرکزی قرآن محل دروش میں ان مقدس اوراق کو چھانٹی کرکے قابل مرمت قرآن مجیدوں کو مرمت کرکے دوبارہ مساجد و مدارس میں تقسیم کی گئی
اور انتھائی کمزور شھید نسخوں کو باقاعدہ کفن دیکر محفوظ مقام منتقل کرکے بطور دفن شرعی طور پر محفوظ کیا گیا
اسکے علاوہ آپ حضرات کے تعاون سےکئی مساجد ومدارس کےلیے ہزاروں کے تعداد میںں قرآن مجیدوں کا انتظام کیا گیا اور یہ صدقہ جاریہ قیامت تک آپ حضرات کو اسکا ثواب ملتا رہیگا اور انشاء اللہ بروز قیامت آپ حضرات کو قرآن مجید کی شفاعت نصیب ہوگی
یاد رہے
اس مقدس تحریک کے شروع کرنے سے پہلے لوگ ان مقدس اوراق کو غیر محفوظ غاروں میں رکھ دیتے تھے
جن غاروں میں قرآن مجید کے شھید نسخے پڑے تھے
یہ غاریں مختلف جانوروں کے آماچگاہ بن گیے تھے
یا ان مقدس اوراق کو دریاء میں بہا دیا جاتا اور یہ مقدس اوراق دریاء کے کنارے پہ آجاتے تھے
جس کیوجہ سے انجانے میں ان مقدس اوراق کی بے ادبی و بے احترامی ہو رہی تھی
اللہ تعالئ ھمیں معاف فرماۓ
اور ھم سب کو قرآن مجید کے ادب واحترام کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ بروز قیامت قرآن مجید کی شفاعت نصیب فرماۓ
خوش قسمت ہے وہ لوگ
جنہوں نے اس مقدس مشن میں اپنے بساطت کیمطابق اس مقدس مشن میں اپنا حصہ شامل کیا
آیے آپ بھی اس مقدس مشن میں اپنا حصہ شامل کرکے بروز قیامت قرآن مجید کے شفاعت کا طلبگار بنے
شکریہ
اس پیغام کو ثواب کے نیت سے آگے شیر کرے
خادم تحفظ قرأن واوراق مقدسہ چترال
قاری ابرہیم شاہ 03487178220
#chitraltimes
0 Comments