شکریہ چترال
24 نومبر "فائنل کال" کے سلسلے میں چترال کا یہ سفر تا عمر یاد رہے گا۔
مجھ سمیت میرے ساتھ تشریف لائے مہمانوں کا جس طرح دروش سے لیکر اپر چترال تک اہلیان چترال نے شاندار استقبال کیا ، اس کے لئے میں تمام چترالی باشندوں کاتہہ دل سے ممنون ہوں ۔
میں پاکستان تحریکِ انصاف دروش ، چترال لوئر اور اپر کے کارکنان ،اپنے خواتین اور لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ میرے سر پر باپ اور بھائی کی طرح دست شفقت رکھا اور ہمیشہ اپنی محبتوں سے نوازا۔
آپ کی اسی محبت سے مجھے ہمت ملتی ہے اور اسی وجہ سے خود کو چترالی کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں ۔
سلام پیش کرتی ہوں سب کو آپ نے مہمان نوازی کی مثال قائم کردی۔
ثریا بی بی
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
0 Comments