![]() |
مارخور |
مختار احمد چترال اپر کے چھ مختلف مقامات پر ہرن کی شکار لئے پرمٹ لینے میں کامیاب ۔
چترال اپر سے معروف شکاری مختار احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چترال اپر کے چھ مختلف مقامات " ژوپو گول یارخون ، چمرکھن گول ، بونی گول ، ریشن گول ، اجنو گول اور اہتک نالہ" میں ہرن کی شکار کے لئے پرمٹ لے لیا ہے۔
چترال اپر میں مختلف نالوں میں کثرت سے ہرن پائے جاتے ہیں مگر ٹرافی ہنٹنگ کا کوئی رواج نہ ہونے کی وجہ سے مقامی شکاری ان نایاب جانوروں کا شکار کے نام پر نسل کشی کرتے ہیں۔
![]() |
شکاری مختار احمد |
چترال اپر میں ٹرافی ہنٹنگ کو عام کرنے کے لئے مختار زرین کافی متحرک ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی ذاتی تعلقات سے شکاری لے آتے ہیں ۔ مگر ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے شکار سے حاصل ہونے والی اس رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جاتا ہے۔
چترال لوئر میں ہر سال ٹرافی ہنٹنگ کے تحت قومی جانور مارخور کا شکار کیا جاتا ہے جس کے لیے ایک سیزن میں تین پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ شکاری کو یہ پرمٹ باقاعدہ بولی لگنے کے بعد بھاری فیس ادا کر کے جاری کیے جاتے ہیں۔
چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے مختار احمد نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ کو عام کرنا محکمہ جنگلی حیات کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زمہ داری ہے۔ ٹرافی ہنٹنگ سے اول تو نایاب جانوروں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جبکہ ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کی بہبود کے لئے خرچ ہوگا ۔
انہوں نے مزید اگر مقامی شکاری ٹرافی ہنٹنگ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو خودبخود بین الاقوامی شکاری بھی آئیں گے ۔ جس سے مقامی لوگوں کو بہت فایدہ ہوگا۔
0 Comments