کتاب: چین بہ جبیں 

مصنف: عنایت اللہ فیضی 

تبصرہ: رضوان اللہ شاہ جی

چین بہ جبیں ایک بہت اچھی کتاب ہے جسے عنایت اللہ فیضی نے لکھا ہے۔ اس کتاب کے مصنف نے چین کا سفر کیا 

اور جو کچھ دیکھا اور مشاہدہ کیا وہ سب اس کتاب میں لکھا ہے۔فیضی صاحب کی تحریر میں ایک خاص روانی اور انفرادیت ہے، جو پڑھنے والے کو شروع سے آخر تک کتاب سے جڑے رہنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے چین کی خوبصورتی، محنتی عوام، اور وہاں کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ چینی رسم و رواج، روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کو بھی دلچسپ انداز میں بیان کی ہے۔ ان کے مشاہدات اور تجربات گہرے اور مستند معلوم ہوتے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مصنف نے چین کی ثقافت کو نہایت قریب سے دیکھا اور سمجھا ہے۔

یہ کتاب صرف ایک سفرنامہ نہیں ہے بلکہ چین کے ثقافت، لوگوں اور تاریخ کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے۔ مصنف نے چین کی خوبصورتی، لوگوں کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہے۔

اس کتاب کو پڑھ کر آپ کو لگے گا کہ آپ خود چین میں ہیں اور چین کی سیر کر رہے ہیں۔  مصنف نے چین کے بارے میں بہت ساری دلچسپ باتیں بتائی ہیں جو آپ کو حیران کر دیں 

گی۔