"عاقب جاوید کے بیان سے بابر اور رضوان کی اوپننگ پوزیشن خطرے میں"


عاقب جاوید پاکستان وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ مقرر ہوتے ہی رضوان، بابر کی ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ پوزیشن کو زوردار جھٹکا لگا ہے، اور اس کی وجہ عاقب جاوید کا ایک بیان ہے۔  

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ:  

"بابر، رضوان تب مؤثر ہیں جب ہدف 150 کے اندر ہو، کیونکہ دونوں ایک طرح کے بیٹرز ہیں اور سیلفش کھیلتے ہیں، ایک جیسا کھیلتے ہیں۔ اور جب ہمارا کراچی کنگز کے ساتھ میچ ہوتا ہے تو ہم نے کبھی خواہش اور کوشش نہیں کی کہ بابر جلدی آؤٹ ہو، کیونکہ وہ سلو پیس سے کھیلتا ہے اور ریکوائرڈ رن ریٹ کو بڑھاتا ہے، جس کی وجہ سے پوری بیٹنگ لائن اپ پر دباؤ آتا ہے۔"  


عاقب جاوید ضرور دونوں میں سے ایک کو پلیئنگ الیون میں کھلائے گا۔ چونکہ رضوان کپتان ہے تو وہی کھیلے گا کیوں کہ اگر بابر ون ڈاؤن بھی کھیلے تو یہ مسئلہ تو ختم نہیں ہو گا ایک آؤٹ ہو گا تو دوسرا پھر ساتھ دینے ائیگا ۔