امراء جماعت اسلامی ۔۔



جماعت اسلامی چترال کے ارکان کی آراء کے پیش نظر صوبائی اور وفاقی جماعت نے معروف ماہر تعلیم اسدالرحمن کو امیر جماعت اسلامی چترال اپر اور سابق قیم جماعت اسلامی وجیہ الدین کو امیر جماعت اسلامی ضلع لوئر مقرر کیا ہے دونوں امراء کے لیے دعاء استقامت کے بعد اپر چترال کے امیر کا مختصر تعارف  آپ کے ساتھ شیر کر رہا ہوں۔ 

اسدالرحمن امیر جماعت اسلامی اپر چترال ۔

استاذ الاساتذہ محترم اسدالرحمن کی شخصیت اور تدریسی شعبے میں انکی خدمات ہماری طرف سے تعارف کے بالکل محتاج نہیں بہرحال ناظرین کی معلومات کے لیے مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔ ۔ اسدالرحمن اپر چترال کوشٹ کے معزز محمد بیگے قبیلے میں 1966 میں آنکھ کھولی ۔ ابتدائی تعلیم میٹرک تک کوشٹ سے حاصل کی ، پھر ڈگری کالج چترال سے ایف ایس سی  کیا۔ اس کے بعد اعلی  تعلیم مختلف سبجیکٹس میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔ ماسٹر آف سپیشل پلاننگ اینڈ منیجمنٹ ، ماسٹر آف ایجوکیشن اور اسلامیات میں ماسٹر ۔  تعلیم کے بعد تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔ تدریس کے شعبے میں اسد صاحب ایک ایسے استاذ رہے ہیں جنہوں نے پرائمری سے لیکر یونیورسٹی لیول بلکہ اساتذہ کے بھی استاذ رہے انھیں بھی ٹریننگ دیتے رہے۔ گورنمنٹ جاب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی، اور کچھ عرصہ آغاخان ایجوکیشن سروس کے ساتھ  ٹرینر بھی رہے۔ اور تین سال شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے کیمپس میں بھی پڑھاتے رہے۔  جماعت اسلامی سے اسد صاحب کی وابستگی برسوں پرانی ہے۔ 1977/78 میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ شبیر احمد خان چترال کے دورے پر کوشٹ تشریف لائے تھے۔ تو سکول کے زمانے سے ہی جمعیت طلبہ سے منسلک ہوگیے ۔ ملازمت سے فراغت کے بعد جماعت اسلامی سے باقاعدہ وابستگی اختیار کرکے مختلف عہدوں پہ بھی کام کر چکے ہیں ۔ اس سے پہلے تحصیل موڑکھو کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔ اب آراکین جماعت کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوے صوبائی اور وفاقی قیادت نے اسے امیر ضلع مقرر کیا ہے۔ اسدالرحمن سر قابلیت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ اس سے پہلے مولانا جاوید حسین جماعت کے امیر تھے۔ مولانا جاوید نوجوان عالم دین اور بہت متحرک اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ اس کے بعد یہ زمہ داری اسد سر کو سونپی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے اسد سر اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جو جماعت جس سٹیج پہ مولانا جاوید نے اسے حوالہ کیا ہے وہاں سے آگے لے جانے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔۔