نصیر اللہ خان بابر کو جے آئی یوتھ تحصیل مستوج کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ نصیر اللہ خان بابر کا تعلق چرون تحصیل مستوج سے ہے نوجوان کاروباری شخصیت اور سوشل ورکر ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں خدمت کے جذبے سے سر شار نوجوان ہیں۔الخدمت کے پلیٹ فارم سے کافی ایکٹیو رول ادا کیا۔ انکی خدمات کو دیکھتے ہوئے جے آئی یوتھ اپر چترال کے صدر شکیل احمد نے امیر جماعت اسلامی اپر چترال اسد الرحمن سے مشاورت کے بعد نصیر اللہ بابر کو سیشن 2025/26 کے لیے صدر جے آئی یوتھ تحصیل مستوج مقرر کیا ہے۔ نصیر اللہ بابر پر عزم اور خدمت کے جذبے سے سر شار نوجوان ہیں ۔ امید ہے وہ اپنے عہدے کے ساتھ وفا کرتے ہوئے خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز و شب میں اُلجھ کر نہ رہ جا
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں
0 Comments