مولانا احسان الدین رازیٓ نے جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
آج امیرِ ضلع چترال وجیہ الدین صاحب نے بعد از نمازِ ظہر المودودی آڈیٹوریم میں آپ سے حلف رکنیت لے لی۔
مولانا احسان الدّین رازی ایک علمی شخصیت ہیں۔
آپ حافط القرآن ہونے کے ساتھ ساتھ علم دین کے مختلف شعبوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
آپ نے درس نظامی کی تکمیل جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ سے کی ہےجو اسلامی علوم کی جامع تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے۔
حفظِ قرآن مرکز تحفیظ القرآن لاہور سے مکمل کیا۔
احسان رازی صاحب کے اسناد میں تعلیمی فیلڈ میں ایم اے کی ڈگری بھی شامل ہے جسے جامعہ چترال سے حاصل کی ہے۔
مزید برآں، احسان الدّین نے (تخصص فی الْفقّہ) جامعہ الحرمین کراچی سے کیا ہے۔
اِس تخصص کے تکمیل کے بعد آپ نے فقّہ (اسلامی فقّہ) کے گہرے مطالعہ اور تدریس میں مہارت حاصل کر لی۔
ان کی علمی سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ایم فل کی ڈگری ہے جسے مولانا احسان رازی صاحب نے {سُپیریئر یونیورسٹی لاہور} سے حاصل کر لی ہے ۔
یاد رہے کہ سُپیرئیر یونیورسٹی کو پاکستان بلکہ دنیائے اسلام میں تحقیق اور اعلیٰ تعلیمی معیار کی نشان کے طور جانا جاتا ہے۔
ایم فل اسکالر کی حیثیت سے احسان الدین نے اسلامی علوم میں تحقیق کی ہے۔
مولانا صاحب کی یہ خصوصیات اسلامی تعلیمات کے پھیلاؤ اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
0 Comments