لواری ٹنل موسم اپڈیٹ .
ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے مطابق
لواری ٹنل اور مضافات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
لوئر چترال ضلع کے تمام رابطہ سڑکیں بحال ہیں۔ لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔
لواری اپروچ روڈ پہ ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری سنو کلئیرنس اپریشن میں مصروف ہیں۔
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ خراب موسم میں رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔
ممکنہ حادثات سے بچاو کے پیش نظر ڈرائیورز حضرات سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔
لواری ٹنل رسائی سڑک/موسم اپڈیٹ۔
لواری ٹنل اور گردونواح میں برف باری جاری ہے تاہم روڈ ہر قسم کے امدورفت کیلئے بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانان عوام کی مدد اور رہنمائی کیلۓ 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،دوران سفر ممکنہ حادثات اور پھسلن سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے سفر کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓ پولیس کنٹرول نمبر 0943/412959 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر رابطہ کریں۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس
0 Comments