چترال کی فرحانہ حیات کا بڑا اعزاز۔


چترال کے قابلِ فخر بیٹی، محترمہ فرحانہ حیات سنٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) برائے سال 2024 کے تحریری امتحان میں کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہیں۔ 


 فرحانہ حیات  اپر چترال کی خوبصورت سرزمین میراگرم سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی  شخصیت صوبیدار (ر) حیدر علی خان کی صاحبزادی ہیں۔ فرحانہ صاحبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بیجلرز ان پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ 


 انہوں نے میٹرک اور ایف ایس سی آغاخان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ سے امتیازی نمبروں سے کی ہے۔ دوران طالبعلمی آپ ایک قابل اور محنتی طالبہ رہی ہے۔ 


یاد رہے محترمہ فرحانہ حیات صاحبہ اس وقت پروینشل مینیجمینٹ سروس (پی ایم ایس ) کرکے ٹریننگ کر رہی ہیں۔ اس سے  پہلے آپ گورنمنٹ گرلز ڈگری بونی چترال اپر میں بطور لیکچرر خدمات انجام دے رہی تھی۔